اہم خبریں

مظلوم فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے،پاکستان

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) پاکستان نے یواین اجلاس میں فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اجلاس میں پاکستان نے فلسطینیوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا۔اس حوالے سے منیر اکرم نے کہا کہ غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے ، پاکستان فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے، فلسطین میں جاری جنگ خطرناک تنازعے کی صورت اختیار کرسکتی ہے ،غزہ جنگ کو ہوا دینے والوں کی وجہ سے سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد منظور نہ ہو سکی۔

متعلقہ خبریں