لاہور(نیوزڈیسک) امریکی ادارے ایئر کوالٹی انڈیکس دنیا بھر کے شہروں کے ہر سال ایئرکوالٹی انڈیکس جاری کرتا ہے ۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کے دل لاہور کا ایئرکوالٹی انڈیکس 333 تک جا پہنچا، جبکہ ایئرکوالٹی انڈیکس زیادہ ہونے کے باعث لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے ۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے تحت فضا میں موجود باریک ذرات یعنی ”پارٹیکیولیٹ میٹر“ (پی ایم) کی پیمائش کی جاتی ہے اور جسے 0 سے 500 کے درمیان یعنی کم از کم آلودہ سے لے کر زیادہ سے زیادہ آلودہ تک کے درمیان ترتیب دیا جاتا ہے، بھارتی شہر دہلی 300 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دوسرا آلودہ ترین شہر ہے ۔رپورٹس کے مطابق بمبئی 166 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ تیسرا آلودہ ترین شہر رہا۔ انڈیکس پر دو سال قبل بھی لاہور پہلے نمبر پر آچکا ہے۔لاہور آج صبح اس انڈیکس پر 423 اسکور کے ساتھ دنیا میں پہلے نمبر پر تھا جبکہ بھارتی دارالحکومت دوسرے نمبر رہا۔پاکستان کا سب سے بڑا اور دنیا کا ساتواں بڑا شہر کراچی، اے کیو آئی انڈیکس پر 151 اسکور کے ساتھ 12 ویں نمبر تھا۔اسی انڈیکس پر دنیا کا سب سے صاف ستھرا شہر بگوٹا (کولمبیا) قرار پایا ہے جس کا اسکور صرف 2 ہے۔















