اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیر اعظم انوار نے کاکڑ سعودیہ میں 12 ہزار افغانوں سے جعلی پاکستانی پاسپورٹس برآمدگی کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کی روشنی میں وزارت داخلہ نے ڈی جی پاسپورٹ امیگریشن مصطفیٰ جمال کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ، 5 رکنی کمیٹی میں وزارت داخلہ، نادرا اورایف آئی اے کے سینئرافسران شامل ہیں،کمیٹی میں پاسپورٹ امیگریشن کا ایک افسر سیکرٹری کے فرائض سرانجام دے گا،سعودی عرب میں 12 ہزار افغان شہریوں سے پاکستانی پاسپورٹ برآمد، تحقیقات شروع ذرائع کا کہنا ہےکہ کمیٹی 15 دنوں میں جعلی پاسپورٹس کے اجرا کے کرداروں اور اس کی روک تھام پرسفارشات دے گی ،کمیٹی سعودی عرب بھیجےجانے پر نادرا، ایف آئی اے اور پاسپورٹ افسران کی ذمہ داری بھی طے کرے گی،ذرائع کے مطابق سیکشن افسر وزارت داخلہ سیپ جان نے کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔















