اہم خبریں

غیرقانونی طورپر بارڈر کراس کرنیوالا بھارتی شہری کو چولستان رینجرز نے حراست میں لے لیا

رحیم یارخان( اے بی این نیوز    )غیرقانونی طورپر بارڈر کراس کرنیوالا بھارتی شہری کو چولستان رینجرز نے حراست میں لے لیا ، 17سالہ بپن رات کے اندھیرے میں راجھستان بارڈر ایریا سے غیر قانونی طور پر پاکستانی حدود میں داخل ہوا ،بھارتی شہری کو ابتدائی تحقیقات کے بعد رینجرز نے مزید کارروائی کیلئے پولیس تھانہ اسلام گڑھ کے حوالے کردیا ،تھانہ اسلام گڑھ پولیس نے زیر دفعہ 3/4انٹری ایکٹ 1952۔14فارنر ایکٹ 1946 کے تحت مقدمہ درج کر لیا تلاشی کے دوران جیب سے 110انڈین کرنسی نوٹ بھی برآمد ہوئے ،18سالہ بپن انڈین نیشنلیٹی بغیر کسی معقول وجہ کے بارڈر پاکستان کراس کیا۔

متعلقہ خبریں