اہم خبریں

سی پیک کے تحت سب سے بڑا منصوبہ ایم ایل ون آئندہ مالی سال شروع ہونے کا امکان

اسلام آباد (  اے بی این نیوز      )سی پیک کے تحت سب سے بڑا منصوبہ ایم ایل ون آئندہ مالی سال شروع ہونے کا امکان ،سی پیک کا سے بڑا منصوبہ ایم ایل ون ریلوے کا تین مراحل میں تعمیراتی کام آئندہ مالی سال سے شروع ہونے کا امکان۔ نظرثانی شدہ مطابق پلان کے مطابق ایم ایل ون پر 6.7 ارب ڈالر مجموعی لاگت آئے گی، منصوبے پر ابتدائی لاگت 9 ارب ڈالر لے قریب تھی لیکن اب یہ منصوبہ 6.7 ارب ڈالر کی لاگت سے شروع ہو گا، اس حوالے سے رواں ماہ کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا ایک اہم اجلاس بھی ہوا تھا ، وزات منصوبہ بندی کے ذرائع کے مطابق ایم ایل ون فیز ون کی لاگت 2.7، فیز ٹو کی لاگت 2.6 اور فیز تھری کی لاگت 1.4 ارب ڈالر ہو گی، ایم ایل ون کے تحت نواب شاہ سے روہڑی، ملتان سے لاہور ریلوے ٹریک بنے گا ، ایم ایل ون کے تحت لاہور سے لالہ موسی، کیماڑی سے حیدرآباد ریلوے ٹریک بنے گا، ایم ایل ون کے تحت حیدرآباد سے ملتان، لالہ موسی سے راولپنڈی ریلوے ٹریک بنے بھی بنے گا،ایم ایل ون کے تحت راولپنڈی سے پشاور اور حویلیاں ڈرائی پورٹ بنایا بھی بتایا جائے گا ، ایم ایل ون کی تکمیل سے 134 ٹرینیں 140 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے دوڑیں گی۔

متعلقہ خبریں