مکہ مکرمہ ( اے بی این نیوز )اے اللہ فلسطین میں ہمارے بھائیوں اوربہنوں کی مددفرما،امام کعبہ کی دعا،امام کعبہنے روتے ہوئے فلسطینیوں کے حق میں دعا کی، اس وقت غزہ لہولہو،آہیں ،سسکیاں ،چیخ وپکار،اجڑے گھر ،ہرطرف تباہی،شہید فلسطینیوں کی تعداد 15 سو سے بڑھ گئی، ساڑھے 6ہزار سے زائد زخمی، رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں،3 لاکھ سے زائد فلسطینی بے گھر، اسرائیلی فوج نے 11 لاکھ فلسطینیوں کو جنوبی غزہ سےہجرت کا الٹی میٹم دے دیا، مشکل دن آنے کو ہیں، نتن یاہو کی دھمکی،اسرائیل کی غزہ پر ٹینکوں کے ذریعے چڑھائی کی منصوبہ بندی ،سرحدی علاقوں پر جدیدٹینک اور فوجی دستے تعینات کر دیئے ،حماس کے اسرائیل پر جوابی حملوں میں 15 سواسرائیلی ہلاک ، 3 ہزار سے زائد زخمی،برطانیہ کا اسرائیل کی مدد کیلئے مشرقی بحیرہ روم میں رائل نیوی کے جہاز بھیجے کااعلان کیا ہے۔















