برازیل میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ ، کارسواروں کا حملہ، 3 نامور ڈاکٹر ہلاک

برازیل(نیوزڈیسک) فائر نگ کاافسوسناک واقعہ ،برازیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 ڈاکٹرز ہلاک، ایک شدید زخمی، کار سوار حملہ آوروں نے ساحل سمندر پر ڈاکٹروں کو نشانہ بنایا۔ڈاکٹر بین الاقوامی آرتھوپیڈیکس کانفرنس میں شرکت کرنے والے تھے، خبر ایجنسی کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں برازیلین وفاقی رکن اسمبلی بومفیم کا بھائی بھی شامل تھا۔فائرنگ کرنیوالے ملزمان کا تاحال معلوم نہ ہوسکا،برازیلین حکام کے مطابق حملے کا محرک سیاسی بھی ہو سکتا ہے۔