واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی حکومت نے زمین کے مدار میں خلائی فضلات چھوڑنے پر پہلی بار کسی کمپنی پر جرمانہ عائد کیا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن نے ڈش نیٹ ورک پر خلا میں اپنی پرانی سیٹلائٹ کو دوسری سیٹلائٹ سے دور کرنے میں ناکامی پر 150,000 ڈالرز جرمانہ عائد کیا ہے۔کمپنی نے اپنی EchoStar-7 سیٹلائٹ سے متعلق اپنی غلطی کا اعتراف کیا اور ایف سی سی کے ساتھ ’تعمیل پلان‘ پر بھی اتفاق کیا۔















