وینس (نیوز ڈیسک )اٹلی کے شہروینس میں المناک حادثہ،سیاحوں کی بس پل سے نیچے جاگری ،21 افراد ہلاک ،20 شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بس بجلی کی تاروں سے ٹکرانے کے بعد ریلوے ٹریک پر جا گری ،گرتے ہی بس میں آگ لگ گئی ، بس میں جرمین یوکرینی سمیت دیگر ممالک ے شہری سوار تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں ، حادثہ ڈرائیور کی طبعیت خراب ہونے کی وجہ سے ہوا۔ اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔















