اہم خبریں

امریکہ اور برطانوی میرینز کی مشترکہ کارروائی ،چینی نیوکلیئر آبدوزتباہ، 55 چینی عملے کی ہلاکت کا خدشہ

نیویارک(نیوزڈیسک)امریکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی نیوکلیئر آبدوز امریکہ اور برطانیہ کے جال میں پھنس گئی ۔ امریکی ا ور برطانوی میرینز کی مشترکہ کارروائی کے دوران چینی نیوکلیئر آبدوز گھیرے میں لے لی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق چینی نیوکلیئر آبدوز میں 55 چینی ملاحوں کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ برطانیہ کی خفیہ رپورٹ کے مطابق آبدوز کی تباہی آکسیجن سسٹم کی ناکامی کی وجہ سے ہوئی ۔آبدوز کے آکسیجن سسٹم کی تباہ کن ناکامی نے عملے کے 55 اہلکاروں کو زہر آلود کر دیا، رپورٹ کے مطابق ابھی تک چینی آبدوز کی تباہی کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی ۔یہ واقعہ 21 اگست کو یلو سی میں پیش آیا جبکہ چین کی جانب سے واقعہ کی تردیدکی جاچکی ہے ۔

متعلقہ خبریں