کینیڈا(نیوزڈیسک) سابق کینیڈین سپیکر انتھونی روٹا کے استعفیٰ کے بعدکینیڈاکی پارلیمنٹ کی تاریخ میں پہلی بارایک سیاہ فام گریگ فرگس کو سپیکرمنتخب کرلیا۔تفصیلات کےمطابق گریگ فرگس لبرل پارٹی آف کینیڈاکےممبرپارلیمنٹ بھی ہیں، کینیڈاکے38ویں اسپیکرمنتخب ہونےمیں کامیاب ہوگئے۔ سابق کینیڈین سپیکر انتھونی رونا نے نازی یونٹ کے ایک سابق سپاہی کو پارلیمنٹ میں مدعو کیا تھا۔جس پر کینیڈا میں سخت ردعمل دیکھنے میں آیا،عوامی ردعمل کو دیکھتے ہوئے سابق سپیکر انتھونی رونا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔ کینیڈین وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے نئے اسپیکر گریگ فرگس کو ان کے انتخاب پر مبارکباد پیش کی ہے ۔















