ریوڈی جنیرو(نیوزڈیسک)دریائے ایمیزون میں مردہ حالت میں پائی جانے والی گلابی ڈولفنز کی موت کی وجہ ماہرین نے پانی کا زیادہ درجہ حرارت بتایا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ ہفتے برازیل میں دریائے ایمیزون کی ایک ندی میں 120 مردہ ڈولفنز سطح آب پر ملی تھیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ان کی ہلاکت شدید خشک سالی اور گرمی کی وجہ سے ہوئی ہے۔















