سعودیہ اور اسرائیل تاریخی معاہدے کی جانب بڑھ رہے ہیں،امریکا

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہاہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل تاریخی معاہدے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔تمام پیچیدہ نوعیت کے معاملات کی طرح ہر فریق کو کچھ نہ کچھ کرنا پڑے گا،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جان کربی نے کہا کہ میرے خیال میں فریقین نے بنیادی فریم ورک بنا لیا ہے، جس پر ہم سب آگے بڑھ سکیں۔