مرسیہ(نیوزڈیسک)اسپین کے شہر مرسیہ کے نائٹ کلب میں آگ لگنے سے7افراد ہلاک ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایاکہ آگ لگنے کا واقعہ آج صبح پیش آیا، آگ کے باعث 4 افراد زخمی بھی ہوئے ۔اس حوالے سے میئر مرسیہ نے بتایاکہ آگ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔















