ہیلو بھارتیو !اشتہار میں دیا گیا بورڈ نگ سکول جرمن کا صدارتی محل ہے ،جرمن سفیر نے بھارت کو ہلاکر رکھ دیا

نئی دہلی(نیوزڈیسک)محترم بھارتیو! یہ کوئی بورڈنگ سکول نہیں بلکہ جرمن کا صدارت محل ہے، جرمن سفیر کے ٹوئٹ نے دنیا بھر بھارت کو رسوا کردیا، جرمن سفیر کی جانب سے شیئر کردہ پوسٹ کو 58 ہزار سے زائد کمینٹس اورتقریباً ایک ہزار پانچ سو سے زائد لائیکس مل چکے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق بھارت میں جرمنی کے سفیر ڈاکٹر فلپ ایکرمین نے ایک مقامی اخبار میں مضحکہ خیز غلطی کے حامل اشتہار کی نشاندہی کی اور اسے پر بھی شیئر کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے ایک اخبار میں بورڈنگ اسکولوں کے اشتہار کو دکھایا گیا تھا تاہم اشتہار میں اس میں برلن میں جرمن صدر کی شاندار رہائش گاہ کو اسکول کی عمارت کے طور پر دکھایا گیا۔ جرمن سفیر نے بھارتی اشتہار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ کوئی بورڈنگ سکول نہیں ہے بلکہ یہ جرمن کا صدارتی محل ہے جہاں کسی بچے کو داخل نہیں کیا جارہا ۔ جرمن سفیر نے لکھا کہ اشتہار میں معروف بھارتی بورڈنگ سکولوں کے ایک بڑے اجتماع کی بات کی گئی لیکن اس میں جرمنی کے بیلیو محل کی تصویر دکھائی گئی جو بھارت کے راشٹرپتی بھون کے برابر ہے۔ کیپشن میں سفیر نے تضاد کی نشاندہی کی اور انہوں نے مزاحیہ انداز میں یہ بھی واضح کیا کہ صدارتی محل میں کسی بچے کو داخلہ نہیں دیا جائے گا۔جرمن سفیر نے تحریر کیا کہ محترم بھارتی والدین! مجھے یہ آج کے اخبار میں دِکھا ہے لیکن یہ عمارت کوئی بورڈنگ اسکول نہیں ! یہ برلن میں جرمن صدر کی رہائشگاہ ہے۔ جرمنی میں بھی اچھے بورڈنگ اسکول ہیں لیکن یہاں کسی بچے کو داخل نہیں کیا جائے گا۔جرمن سفیر کی جانب سے شیئر کردہ اس پوسٹ کو 58,000 سے زائد کمنٹس اور تقریباً 1,500 لائکس مل چکے ہیں۔ انٹرنیٹ صارفین نے مختلف ردعمل کے ساتھ تبصرے کیے ہیں۔ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ ایسی غلطی صرف بھارت میں ہی ممکن ہے۔