کابل (نیوزڈیسک) افغا ن حکومت کا بھارت میں افغان سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان۔ افغانستان کی گزشتہ حکومت نے بھارت میں اپنا سفارتخانہ قائم کیا تھا۔،بھارت میں افغانستان کے سفارتخانے کے بند ہونے کی خبر اس وقت سامنے آئی جب افغانستان کے سفارتخانے کی جانب سے بھارتی وزارت خارجہ کو ایک خط ارسال کیا گیاخط میں واضح طور پر ان مسائل کو اجاگر کیا گیا ۔جن کی وجہ سے یہ انتہائی قدم اٹھانا ضروری ہواخط کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے افغانستان کو ناکافی سفارتی حمایت کو بھی سفارتخانے کی بندش کی بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے.6اگست 2021 میں امارت اسلامی افغانستان کے کابل پر قبضے کے بعد سے 3000 افغان طلباء اور بہت سے افغان شہری اب بھی ویزوں کے اجراء اور صحت کے مسائل کے حل کے منتظر ہیں، خط ۔ افغانستان کی جانب سے سفارتخانے کی بندش دراصل بھارت کی وفادار افغان کمیونٹی اور پالیسی سازوں کی جانب سے شکایت کی ایک کہانی ہے















