یوکرائنی شہری نے دانتوں سےگاڑیاں کھینچ کر دو عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلئے

کیف (نیوزڈیسک)دانتوں سے گاڑیاں کھینچ کر یوکرینی شہری نے دو ریکارڈ بنادیئے۔ایک یوکرینی شہری نے دانتوں سے گاڑیاں کھینچ کر دو گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلئے۔34 سالہ ڈمیٹرو ہرونسکی نے پہلے ریکارڈ کیلئے دانتوں سے چھ گاڑیاں مع ڈرائیورز کھینچیں جن کا کل وزن 7603 کلو تھا۔گینیزورلڈ ریکارڈز کھینچی گئی گاڑیاں نیوٹرل تھیں لیکن ان کی سیدھ برقرار رکھنے کیلئے ڈرائیورز کو اسٹیئرنگ وِیل پر بٹھایا گیا،خبر رساں ایجنسی نے دوسرے ریکارڈکیلئے ڈمیٹرو ہرونسکی نے دانتوں سے گاڑی کھینچ کر کم وقت میں 30 میٹر کا فاصلہ طے کرنے کی کوشش کی اور 15.63 سیکنڈ میں 1040 کلو وزنی ٹیکسی مطلوبہ فاصلے تک کھینچی ۔اس سے قبل ڈمیٹرو نے 2022 میں گلے 32 ہزار 499 کلو وزنی ٹرین کھینچ کر ریکارڈ بنایا تھا۔