اسٹاک ہوم(نیوزیسک) سویڈن میں گینگسٹرز کےجھگڑوں میں ہونے والی ہلاکتوں میں اضافے کے پر وزیراعظم نے آرمی چیف کو طلب کرکے فوری ایکشن لینے کی ہدایت کردی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ برس گینگ وار میں ہلاکتوں کی تعداد 60 تھی جب کہ رواں برس یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ بڑھ جانے کا امکان ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ابھی یہ واضح نہیں کہ گینگ وار کے خلاف آپریشن میں فوج کا کردار کیا ہوگا تاہم اپوزیشن جماعت اور حکومتی ناقدین نے اس اقدام کو سطحی اور بنیادی وجہ کے بجائے علامات کا علاج کرنا قرار دیاہے ۔