نگورنو کاراباخ ،خوفناک دھماکا ،125 افراد جاں بحق،300 سے زائد زخمی

نگورنو کاراباخ (نیوز ڈیسک) نگورنو کاراباخ خوفناک دھماکا،125 افراد جاں بحق،300 سے زائد زخمی،متعدد کی حالت تشویشناک ہے ۔ آرمینیا کی وزارت صحت نے اب تک 105 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق دھماکا آذربائیجان کے متنازع علاقے نگورنو کاراباخ میں فوجی آپریشن کے دوران ہوا ،دھماکے کی اصل وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔ دوسری طرف میڈیا رپورٹس کے مطابق اس آپریشن سے قبل 13 ہزار افراد ملک سے انخلاء کر چکے ہیں ۔