چین،کوئلے کی کان میں آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک

ونژو(نیوزڈیسک)چین کے شہر ونژو میں کوئلے کی ایک کان میں آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی حکام نے بتایاکہ اتوا ر کو ابتدائی تحقیقات کے مطابق کنویئر بیلٹ میں آگ لگی تھی جس میں پھنسنے کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئیں۔ چند گھنٹوں کی کوششوں سے آگ پر قابو پالیا گیا ۔