واشنگٹن ( اے بی این نیوز )فائیو آئیز کی بھارت کے کینیڈین شہری کے قتل میں ملوث ہونے کی تصدیق ، امریکہ کھل کر کینیڈ اکی حمایت میں سامنے آگیا ،کینیڈاپر کسی بھی بین الاقومی دباؤسے بالاترہوکر ہردیپ سنگھ کے قتل کی تحقیقات پر زور، امریکی سیکرٹری انٹونی بلنکن نے بھی گزشتہ دونوں واضح موقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت تعصب سے بالاتر ہو کر کینیڈین شہری کے قتل کی تحقیقات پر کینیڈین حکام سے تعاون کرے،امریکہ بین الاقوامی جبر کی شدید مخالفت کرتا ہے اور کوئی بھی ملک اگر ایسا کرنے کا سوچتا ہے تو اسکے خلاف کارروائی ہو گی















