اہم خبریں

ہردیپ سنگھ قتل کیس ، امریکہ نے کینیڈا کی حمایت کا اعلان کردیا

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) ہردیپ سنگھ قتل کیس ، امریکہ نے بھی کینیڈا کی حمایت کا اعلان کردیا ،بھارت کے کینیڈین شہری کے قتل میں ملوث ہونے کی تصدیق کے بعد امریکہ بھی کینیڈا کا حمایتی بن گیا ۔انٹونی بلنکن کے بیان کے مطابق امریکہ کا کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے بھارت پر لگائے گئے الزامات پر گہری تشویش ہے امریکہ کینیڈین شہری کے قتل میں کینیڈا کے موقف کی تائید کرتا ہے ،کینیڈا کسی قسم کے بھی بین الاقوامی دباؤ سے بالاتر ہو کر ہر دیپ سنگھ قتل معاملے پر شفاف تحقیقات کو یقینی بنائے ۔

متعلقہ خبریں