اہم خبریں

بھارت ہردیپ سنگھ نجر قتل میں ملوث افراد کا احتساب یقینی بنائے ،انٹونی بلنکن

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ بھارت ہردیپ سنگھ نجر قتل میں ملوث افراد کا احتساب یقینی بنائے ، بھارتی حکومت کینیڈین شہری کے قتل میں ملوث افراد کو سزا دلوانے میں کینیڈا کے ساتھ تعاون کرے ۔ انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ بھارت واقعے میں ملوث افراد کا احتساب کرے ، اس حوالے سے کینیڈا اور بھارت کے ساتھ رابطے میں ہیں، یہ اہم ہے کہ قتل سے متعلق تحقیقات نتیجہ خیز نکلیں ۔ امریکا بین الاقوامی جبر کو زیادہ سنجیدگی سے لیتا ہے،اگر کوئی ملک اس میں ملوث ہونا چاہتا ہو تو ایسا نہ کرے۔

متعلقہ خبریں