اہم خبریں

امریکہ، سعودی عرب دفاعی معاہدہ، اعلیٰ حکام کی ملاقاتیں،تعاون کی یقین دھانی

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی اور سعودی حکام کا باہمی دفاعی معاہدے کی شرائط پر تبادلہ خیال، دفاعی معاہدہ امریکہ کا اپنے قریبی اتحادیوں جاپان اور جنوبی کوریا کیساتھ کئے گئے معاہدوں جیسا ہوگا،معاہدے کے تحت امریکہ اور سعودی عرب خطے میں یا سعودی سرزمین پر پر حملہ کی صورت میں فوجی مدد فراہم کرنے کا عہد کریں گے۔ ایک مضبوط دفاعی معاہدہ سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کو روکنے میں مدد کرے گا، سعودی حکام شہزادہ محمد بائیڈن انتظامیہ سے اپنے ملک کو سویلین جوہری پروگرام تیار کرنے میں مدد کرنے کیلئے بھی کہہ رہے ہیں۔ کچھ امریکی حکام کو خدشہ ہے کہ ایران کا مقابلہ کرنے کے لیے سعودی عرب جوہری ہتھیاروں کا پروگرام شروع کر سکتا ہے، امریکی حکامسعودی عرب کے ساتھ مشرقی ایشیائی اتحادیوں جیسا کوئی بھی معاہدہ کانگریس میں سخت اعتراضات کا باعث بنے گا۔

متعلقہ خبریں