اہم خبریں

عالمی امن کے لیے طاقت کے توازن کو درست کرنا ہوگا، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

نیویارک (نیوزڈیسک)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ عالمی امن کے لیے طاقت کے توازن کو درست کرنا ہوگا، دنیا کو روس یوکرین جنگ کی وجہ سے خوراک کی کمی کا سامنا ہے، افغانستان میں خواتین کے حقوق کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، افغان عوام کو عالمی مدد کی ضرورت ہے، افغان عوام طویل عرصے سے خانہ جنگی کا شکاررہے ہیں،فلسطین اسرائیل تنازع کا حل 2 ملکی حل کے ذریعے ہی ممکن ہے، ہمیں مشترکہ ترقی پر خاص توجہ کی ضرورت ہے،غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق منگل کو یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے منشور پر مکمل عملدرآمد سے امن قائم ہوسکتا ہے، ہمیں ماضی کی بڑی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیئے، عالمی امن کے لیے طاقت کے توازن کو درست کرنا ہوگا، ہمیں عالمی امن کے درپیش مسائل کا حل نکالنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں