اوٹاوا(نیوز ڈیسک) سکھ لیڈر کے قتل کا معاملہ،بھارت کینیڈا کے آگے اکڑ گیا،کینیڈین سفارت کار ملک بدر کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈا کی جانب سے بھارتی سفارت کار اور را سربراہ کو ملک بدر کرنے پر بھارت نے کینیڈا کے سینئر سفارت کار کو ملک بدر کردیا ، دہلی میں موجود کینڈین سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔ کینیڈین حکومت کا کہنا تھا کہ بھارتی سفارتکار پر سکھ لیڈر ہردیپ سنگھ کے قتل کا شبہ ہے ۔















