امریکا کا سب سے مہنگا جنگی طیارہ لاپتہ ہوگیا

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکا کا سب سے مہنگا جنگی طیارہ ایف 35 لاپتہ ہوگیا، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کے فوجی حکام نے بتایاکہ کہ پیر کی ریاست ساؤتھ کیرولائنا میں پرواز کرتے ہوئے ایف 35 بی لڑاکا طیارہ لاپتہ ہوگیا۔ طیارے کی تلاش کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔ادھرایئربیس نے تصدیق کی کہ فنی خرابی پر پائلٹ با حفاظت طیارے سے نکل گیا تھا۔