برسلز(نیوزڈیسک)بیلجیئم میں سائیکلوں کی چوری سے نمٹنے کے لیے سائیکلوں کا ایک مرکزی رجسٹر قائم کرنے کافیصلہ کیاگیاہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات بیلجیئم کے موبلٹی کے وزیر جارج گلکنیٹ نے بیلجئین میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتائی۔انہوں نے بتایا کہ چوری روکنے کے لئے یہ نظام برسلز میں مائی بائیک سسٹم کی توسیع ہے، جو ایک رجسٹر میں سائیکلوں کی شناخت کر کے سائیکل کی چوریوں سے نمٹے گا۔















