واشنگٹن(نیوزڈیسک) سابق امریکی سفیر کو تین سال کے پروبیشن کی سزا سنا دی گئی سابق سفیر کو قطر کے لیے لابنگ کرنے کے جرم میں سزا سنائی گئی ۔سابق سفیر پر الزام تھا کہ انھوں نے امریکی پالیسی پر اثر انداز ہونے میں غلط طریقے سے قطر کی مدد کی ۔ رچرڈ اولسن نے سیاسی فنڈ جمع کرنے والے سے ملنے والے تحائف کو بھی ظاہر نہیں کیا ۔عدالت نے سابق سفیر کو 93,350 ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہےرچرڈ اولسن اوبامہ انتظامیہ کے افغانستان اور پاکستان کے لیے خصوصی نمائندے رہ چکے ہیںرچرڈ جی اولسن نے گزشتہ سال قطر کو غیر قانونی طور پر امداد اور مشورے فراہم کرنے کا اعتراف کیا تھاواشنگٹن: رچرچرڈ اولسن نے عماد زبیری کے لیے کام کیا تھا، جو ایک زمانے میں ایک اہم سیاسی فنڈ ریزر تھےواشنگٹن: عماد زبیری کو ٹیکس چوری، مالیاتی خلاف ورزیوں اور غیر ملکی ایجنٹ کے طور پر اندراج میں ناکامی پر بارہ سال قید کی سزا ہوئی تھی،اولسن نے ای میلز کو ڈیلیٹ کرکے اور ایف بی آئی سے جھوٹ بول کر اپنی غلطی چھپانے کی کوشش کی،رچرڈ اولسن نےعماد زبیری سے فرسٹ کلاس سفر قبول کیا،سابق سفیر نے کانگریس اراکین کو بیرونی ممالک کو ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری کے لیے لابی کرنے میں زبیری کی مدد کی۔ اولسن نے اپنے غلط کاموں کی مکمل ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا ، پراسیکیوٹر ایوان ٹرجن ،دیگر اعلیٰ سرکاری افسران کو ڈیٹرنس کا پیغام بھیجنے کے لیے قید کی ضرورت تھی،پہلے ہی بھاری قیمت ادا کر چکا ہوں، اولسن کا عدالت میں فیصلے سے پہلے بیان۔ رچرڈ اولسن کا کہنا تھا کہ میں نے غلطی کی ہے اور اس کے بہت بڑے نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ اگرچہ اولسن کے مس کنڈکٹ کے لیے بھاری جرمانہ مناسب تھا،، مجسٹریٹ جج مائیکل ہاروی کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں جیل کی سزا کی ضرورت نہیں تھی۔















