اہم خبریں

جدہ میں پاک سعودیہ انوسٹمنٹ کانفرنس میں بھرپور شرکت کرینگے، پاکستانی قونصلر جنرل

جدہ (نیوزڈیسک) پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزیبیشن انڈسٹری کے چیئرمین خورشید برلاس نے کنونیئر ایگزبیشن فہد برلاس کے ہمراہ سعود ی عرب میں گزشتہ روز قونصل جنرل خالد مجید سے قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ میں ملاقات کی۔ملاقات میں پاک سعودی عرب سرمایہ کاری کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کیساتھ تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانا چاہتے ہیں کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان متعدد شعبوں میں تجارت کو فروغ دینے کی عمدہ صلاحیت موجود ہے، پاکستان بہتر معاشی ترقی حاصل کرنے کی عمدہ صلاحیت رکھتا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کے مثبت پہلوئوں کو زیادہ اجاگر کیا جائے۔ دوران گفتگو خورشید برلاس نے کہا کہ پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزیبیشن انڈسٹری جدہ میں پاک سعودی انوسٹمنٹ کانفرنس منعقد کروانا چاہتا ہے۔ سرمایہ کاروں اور پاکستانی پراڈکٹ کو سعودی عرب میں جگہ بنانے کا موقع ملے جس سے ملکی ترقی میں اہم اضافہ ہوگا۔ جس پر قونصلر جنرل خالد مجید نے کہا کہ جدہ میں ہونیوالی پاک سعودی انوسٹمنٹ کانفرنس کے اقدام کو سراہا اور پاکستانی قونصلیٹ جنرل کانفرنس میں بھرپور شرکت کریگا اور ہر قسم کے تعاون کو یقینی بنائے گا۔ قونصلر جنرل خالد مجید نے کہا کہ سعودی عرب میںپاکستانی برآمد کنندگان کے لیے ایک بڑ ے مواقع ہیں۔ برآمدات میں اضافے کے لیے پاکستانی سرمایہ کاروں کو مارکیٹنگ کے جدید ذرائع استعمال کرنا ہوں گے۔ پاکستان کی ایسی متعدد مصنوعات ہیں جن کی سعودی عرب کی مارکیٹ میں اچھی کاروباری گنجائش ہے یہاں پاکستان کی پروڈکٹ کی بہت ڈیمانڈ ہے جسے بڑھانے کی ضرورت ہے ۔دونوں ممالک کے مابین معاشی اور تجارتی تعلقات کو بڑھانے اور مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔آخر پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزیبیشن انڈسٹری کے چیئرمین خورشید برلاس نے قونصلر جنرل خالد مجید کو شیلڈ بھی پیش کی۔

متعلقہ خبریں