پاکستان اور جاپان نےسیکیورٹی ڈائیلاگ کے نویں دور کا آغازکردیا

ٹوکیو(نیوزڈیسک)پاکستان جاپان سیکیورٹی ڈائیلاگ کے نویں دور کے آغاز کے ساتھ دونوں ممالک نے گہرے تعلقات کا ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔ جمعہ کو پاکستان اور جاپان سیکیورٹی ڈائیلاگ کا نواں دور ٹوکیو میں منعقد ہوا۔ پاکستان کے ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (ایشیا پیسیفک)امیر خرم راٹھور اور جاپان سے جنوب مشرقی اور جنوب مغربی ایشیائی امور کے محکمے کے ڈائریکٹر جنرل ریو ناکامورا کی قیادت میں ہونے والے اس مکالمے میں باہمی دلچسپی کے موضوعات کا احاطہ کیا گیا ۔