اہم خبریں

سارہ ہلاکت کیس برطانوی پولیس کو مطلوب 3 ملزمان برطانیہ روانہ

لندن(نیوزڈیسک)برطانیہ میں 10 سالہ بچی سارہ کی ہلاکت کے کیس میں برطانوی پولیس کو مطلوب ملزمان عرفان، بینش اور فیصل برطانیہ روانہ ہوگئے۔برطانوی پولیس سارہ شریف ہلاکت کیس کی تحقیقات کر رہی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ ملزمان عرفان، بینش اور فیصل سیالکوٹ سے غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز سے روانہ ہوئے۔واضح رہے کہ بچی سارہ شریف کی لاش 10 اگست کو سرے میں ان کے گھر سے ملی تھی۔

متعلقہ خبریں