برلن (نیوزڈیسک) یورپی کمیشن نے روس کے خلاف پابندیوں کی قانون سازی کی توثیق کردی۔ یورپی یونین نے روسی شہریوں پر اپنی رجسٹرڈ گاڑیاں اور ذاتی سامان سمارٹ فونز، زیورات اور لیپ ٹاپ یورپی ممالک لانے پر پابندی لگا دی۔گزشتہ سال کچھ روسی شہریوں نے جو اپنی گاڑیوں میں جرمنی جا رہے تھے کسٹمز میں سخت سیکورٹی چیکنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جرمن کسٹمز نے تصدیق کی تھی کہ روس سے مسافر گاڑیوں کی درآمد ریگولیشن 833/2014 کے آرٹیکل 3i کے تحت ممنوع ہے جو روس کے خلاف پابندی کا تقاضاکرتا ہے۔ یہ پابندی چاہے وہ ذاتی ہویا غیر تجارتی مقاصد کیلئے ہو۔یورپی یونین کی طرف سے پابندی لگائے جانے پر قانونی ماہرین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیونکہ آرٹیکل 3i میں انیکس I کی فہرست کے مطابق یورپی ممالک میں روسی سامان کی درآمد یا منتقلی پر پابندی جو کہ روس کیلئے آسانی کا باعث ہو روسی وکلاء نے سوال کیا کہ جرمنی کے کسٹم قانون کی غلط تشریحات کا نتیجے میں ذاتی استعمال کی گاڑیوں کے ساتھ ملک میں داخل ہونے اور درآمد کرنے کے درمیان فرق کو ملحوظ نہیں رکھا جارہا۔















