اہم خبریں

مراکش زلزلے کی شدت 25 جوہری بموں کی طاقت کے برابر تھی، ماہرین

رباط(نیوزڈیسک)ماہرین ارتعاش ارض نے کہا ہے کہ مراکش میں آنے والے زلزلے کی شدت 25 ایٹم بموں کی طاقت کے برابر تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماہرین نے شمالی افریقا، مشرق وسطیٰ سمیت مراکش کے دیگر پڑوسی ممالک پر اس طرح کے تباہ کن زلزلوں کے آنے کا امکان مسترد کیا ۔اردن کی یونیورسٹی کے شعبہ زلزلہ اور قدرتی خطرات کے پروفیسر ڈاکٹر عید الطرازی کا کہناتھا کہ زلزلے کی طاقت 25 جوہری بموں کے برابر تھی۔

متعلقہ خبریں