اہم خبریں

فرانسیسی سکولوں میں عبایا پر پابندی، امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی مذمت

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے فرانس میں اسکولوں میں عبایا پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس میں عبایا پر پابندی کا مقصد مسلم اقلیت کو ہراساں کرنا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہفتہ کو ایک بیان میں سربراہ امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی ابراہم کوپر نے کہا کہ عبایا پر پابندی فرانسیسی سیکولر اقدار کے فروغ کی گمراہ کن کوشش ہے۔ فرانس مسلمانوں کو نشانہ بنانے، دھمکانے کے لیے سیکولرازم کی مخصوص تشریح جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ خبریں