رباط(نیوزڈیسک)مراکش میں خوفناک زلزلے سے اب تک 1037 افراد ہلاک اور 1200 سے زیادہ زخمی ہوئے ۔عالمی میڈیا کے مطابق تباہ کن زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی، ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1037 تک پہنچ گئی جبکہ اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، زخمیوں کی تعداد بھی 1200 تک پہنچ گئی ہے۔حکام کے مطابق مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے، بجلی بند ہونے کی وجہ سے علاقے تاریکی میں ڈوب گئے،دوسری جانب مراکش کے ہمسایہ ملک الجیریا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی قسم کے جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔















