اہم خبریں

جی 20 اجلاس شروع،امریکہ کی بھارت پر مزید مہربانیاں، سی پیک طرز کا بڑا انفرااسٹرکچر منصوبہ لانے کا امکان

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) جی 20 اجلاس آج بھارت کی سربراہی میں شروع ہوگا،عالمی رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ،امریکہ،سعودی عرب اور برطانیہ میں اہم معاہدے ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ویزراعظم نریندر مودی اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سرمایہ کاری اجلاس کی مشترکہ میزبانی کریں گے،یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امریکہ بھارت پر مزید مہربان ہوگا ، بڑ ی انفرااسٹرکچر ڈیل کا امکان ہے،سی پیک کی طرز پر خلیجی اور عرب ممالک کو ریلوے اور بندرگاہوں سے جوڑنے کے بڑے معاہدے کا بھی امکان ہے ۔

متعلقہ خبریں