اہم خبریں

برسلز میں یوم دفاع کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

برسلز(نیوزڈیسک)یورپین دارالحکومت برسلز میں پاک بیلج سوشو کلچرل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم دفاع کے حوالے سے منعقد ہونے والی تقریب کے مقررین اور شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دفاع وطن کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار 6 ستمبر کے حوالے سے پریس کلب برسلز یورپ میں منعقد ہونے والی تقریب میں کیا گیا، جس میں یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ کیلئے پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ مہمان خصوصی تھیں۔تقریب کے شرکاء میں ایک بڑی تعداد بیلجیئم کی مختلف یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی طلباء کی تھی۔جس کے باعث یہ تقریب جہاں شہیدان وطن کو یاد کرنے کا بہانہ تھی وہیں یہ معماران وطن کو اس عزم میں شامل کرنے کا ایک ذریعہ بھی ثابت ہوئی۔

متعلقہ خبریں