واشنگٹن( نیوزڈیسک)امریکی صدر بائیڈن جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے کل بھارت پہنچیں گے۔ ترجمان وائٹ ہاوس کے مطابق صدر بائیڈن بھارتی وزیر اعظم مودی کے ساتھ ملاقات کریں گے۔،ہفتہ اور اتوار کو امریکی صدرجو بائیڈن جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ : G20 کیلئے امریکہ کا عزم متزلزل نہیں ہوا،امید ہے کہ G20 سربراہی اجلاس یہ ظاہر کرے گا کہ دنیا کی بڑی معیشتیں مشکل وقت میں بھی مل کر کام کر سکتی ہیں، اجلاس میں ہماری توجہ ترقی پذیر ممالک کیلئے ڈیلیور کرنے پر مرکوز ہو گی۔















