اوٹاوہ(نیوزڈیسک)کینیڈا کے دارالحکومت اٹاوہ میں 120 برس پرانا چرچ خرید کر مسجد میں تبدیل کر دیا گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منگل کومسلم کمیونٹی نے سنی سائیڈ ایونیو اور بیئرن اسٹریٹ کے سنگم پر واقع اس تاریخی سینٹ مارگریٹ میری چرچ کی عمارت کو مسجد فاروق اعظم بنا دی اور پہلی اذان دے کر باجماعت نماز ادا کی۔اس موقع پر اٹاوہ کے پولیس چیف ایرک سٹبز خصوصی طور پر مسجد تشریف لائے اور مسلم کمیونٹی کو مبارک باد دی۔















