میڈرڈ(نیوزڈیسک)اسپین میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال سے مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیلابی پانی سے کئی پُلوں کو نقصان پہنچا، سڑکوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں،سیلابی پانی کے باعث لوگوں کو چھتوں پر پناہ لینا پڑی جبکہ پانی میں پھنسے ہوئے لوگوں کو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے نکالا گیا، جبکہ متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔















