اہم خبریں

بھارتی خاتون ٹیچر نے مسلم طلباءکوپاکستان جانے کا کہہ کر کلاس سے نکال دیا

بنگلور(نیوزڈیسک) بھارتی خاتون ٹیچر نے مسلم طلباءکوپاکستان جانے کا کہہ کر کلاس سے نکال دیا،بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک میں شیوموگا ضلع کے اسکول میں پانچویں جماعت کے دو مسلم طلبا لڑ رہے تھے اور شور مچا رہے تھے جس پر کلاس ٹیچر غصے میں آگئ اور بچوں کو سمجھانے کے بجائے کہا کہ پاکستان جاؤ، یہ ہندوؤں کا ملک ہے تمہارا نہیں ہے ۔یاد رہے کہ اس سے قبل اتر پردیش کے ایک اسکول میں بھی ٹیچر نے ہندو کلاس فیلوز سے مسلم طالب علم کو تھپڑ لگوائے تھے۔

متعلقہ خبریں