اہم خبریں

ریاست منی پور میں ایک بارپھر حالات کنٹرول سے باہر،بھارتی فورسز نے بھی گھٹنے ٹیک دیئے

منی پور(نیوزڈیسک)منی جاری خانہ جنگی کنٹرول سے باہر۔ حالات ایک بار پھر کشیدہ ،گزشتہ روز کوکی اور میٹی قبائل میں جاری تصادم میں 8 افراد ہلاک جبکہ 18 سے زائد زخمی ہو گئے،خونریز تصادم کے واقعات بشنوپور اور چوراچندپور کے اضلاع میں پیش آئے۔مقامی لوگوں کے مطابق تصادم گزشتہ دو روز سے جاری تھا۔پولیس اور فوج اس دوران خاموش تماشائی بنی رہی، عینی شاہدین کے مطابق منی پور کے وزیر اعلیٰ بیرن سنگھ نے حالات کو سنگین اور نازک ترین قرار دیدیا۔ڈی جی آسام رائفلز لیفٹیننٹ جنرل پردیپ نائر نے بھی ہاتھ کھڑے کر دیئے،کوکی اور میٹی قبائل کے پاس بہت بڑی تعداد میں ہتھیار موجود ہیں جس سے سیکورٹی فورسز کو ناکامی کا سامنا ہے، لیفٹیننٹ جنرل پردیپ نائرماضی میں کبھی ایسی کشیدگی نہیں دیکھی، حالات انتہائی خراب ہیں، ڈی جی آسام رائفلزریاست منی پور میں گزشتہ چار ماہ سے جاری خانہ جنگی کے نتیجے میں 300 سے زائد لوگ ہلاک جبکہ 50 ہزار سے زائد بے گھر ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں