کیپ ٹاؤن(نیوز ڈیسک) افریقی ملک گبون میں مارشل لاء ،فوج نے جمہوری اقدار کا خاتمہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق افریقی ملک گبون میں فوج نے عوامی رائے دہی کا خاتمہ کردیااس حوالے سے سرکاری ٹی وی پر ملٹری آفیسرز کے گروپ کی طرف سے اعلان کیا کہ انہوں نے حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار سنبھال لیا ہے ،ملک تمام فوجی ودفاعی اداروں کا کنٹرول اُن کے پاس ہے ،جمہوریت کا خاتمہ کردیا گیا ہے ،ملک کی سرحدیں بند کردی گئیں،گروپ کا کہنا ہے کہ ملک کے دفاع کے لیے حکومت کا خاتمہ کیا گیا ہے موجودہ طرز حکمرانی کی وجہ سے ملک میں افراتفری کا خطرہ ہے ۔واضح رہے کہ یہ اقدام صدر علی بونگ کے تیسری دفع کامیابی کے بعد سامنے آیا۔















