برلن(نیوزڈیسک)جرمن حکومت نے شہریت کے نئے قانون کی منظوری دے دی جس کے تحت وہاں مقیم غیرملکیوں کے لیے شہری بننا آسان ہوگیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نئے قانون کے تحت جرمنی میں پیدا بچوں کو شہریت دی جائے گی اگر ان کے والدین میں سے کم از کم ایک 5 سال سے وہاں رہ رہا ہو۔یاد رہے کہ نئے قانون کے تحت لاکھوں افراد اب جرمن شہری بن سکیں گے اورشہریت کے ساتھ حاصل حقوق سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔















