واشنگٹن ( اے بی این نیوز )صدارتی الیکشن میں مداخلت کے کیس میں ٹرمپ گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہا،امریکی تاریخ میں پہلی بار کسی سابق صدر کی قیدیوں والی تصویر جاری کی گئی،ٹرمپ پیشی کی مہلت ختم ہونے سے قبل فلٹن کاؤنٹی جیل میں پیش،انگلیوں کے نشانات لئے گئے،2لاکھ ڈالر کی ضمانت کے بعد ٹرمپ قافلے کے ساتھ روانہ ہوگئے،میڈیاسے گفتگو میں ٹرمپ نے کیس کو انصاف کادھوکہ قرار دے دیا،کہا میرے صدارتی امیداور بننے کی راہ میں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے















