ٹورنٹو(نیوزڈیسک)کینیڈا کی نائب وزیراعظم کرسٹیا فری لینڈ کو حد رفتار سے تیز گاڑی چلانے پر پولیس نے 237 ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائب وزیراعظم ہائی وے پر 132 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلا رہی تھیں جبکہ البرٹا ہائی ویز پر زیادہ سے زیادہ رفتار کی حد 110 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، پولیس نے ان کی گاڑی کو روکا اور جرمانہ عائد کر دیا جو انہیں ادا کرنا پڑا۔















