چین نے مزیدممالک کو برکس میں شامل کرنیکامطالبہ کردیا

جوہانسبرگ(نیوزڈیسک)چین کے صدر شی جن پنگ نے مزید ملکوں کو برکس میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا،بدھ کو جوہانسبرگ میں ہونے والے برکس سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر نے کہاکہ برکس گروپ کی توسیع تیز کی جائے،انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ چارٹر کی بنیاد پر تمام ملکوں کو مشترکہ طور پر عالمی قوانین بنانےچاہئیں۔ان کا کہناتھا کہ برکس ممالک کو حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کرنا چاہیے۔