نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارتی خلائی مشن چندریان تھری چاند پر اتر گیاہے، چندریان 3چاند کے قطب جنوبی کی سطح پر اترا ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت چاند کے جنوبی قطب تک پہنچنے والا دنیا کا پہلا ،چاند پر سافٹ لینڈنگ کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن گیا۔یاد رہے کہ چندریان 3مشن 14 جولائی کو ریاست آندھرا پردیش سے روانہ ہوا تھا، یہ 40 دن کے طویل سفر کے بعد چاند پر اترا ۔















