واشنگٹن (نیوز ڈیسک) ہلیری کیلیفورنیا میں بڑی تباہی مچائے گی،سمندری طوفان کا الڑٹ جاری،شدید بارش اور سیلاب کی پیش گوئی،111 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے ہوائیں چلنے کا خدشہ ہے۔ اس حوالے سے کیلیفورنیا کے گورنر نے کہا کہ ہلیری سمندری طوفان کی وجہ سے ریاست کے جنوبی حصے میں سمندری طوفان اور تیز ہوائیں چلنے کا خدشہ ہے، علاقائی انتظامیہ نے ساحلی علاقوں کی ملحقہ آبادی کیلئے شیلٹر ہومز بھی قائم کردیئے ، 48 گھنٹوں میں پورے سال کی بارش ہونے کا امکان ۔















